Official Web

ٹرمپ خاندان الیکشن مہم پر کروڑوں ڈالر خرچ کررہا ہے:امریکی میڈیا کا الزام

224
Spread the love

واشنگٹن:امریکی میڈیا نے صدر ٹرمپ کے خاندان پر انتخابی مہم میں کروڑوں ڈالر خرچ کرنیکا الزام عائد کیا ہے۔سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل الیکشن کمیشن میں صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم میں قانون کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات پر مبنی درخواست دائر کی گئی ہے۔ 81صفحات پر مشتمل درخواست میں صدر کی مہم کی کمیٹی پر 17 کروڑ ڈالر اہم افراد پر خرچ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ کروڑوں ڈالر اضافی خرچ کرنے کیساتھ ساتھ خاندان کے افراد اور قریبی ساتھیوں کو کمپنیوں کے ذریعے خطیر رقم منتقل کرنے کا الزام عائد کیا گیا،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں جن افراد کو رقم منتقلی کی نشاندہی کی گئی ان میں صدر کی بہولارا ٹرمپ، مقامی ٹی وی چینل کی سابق میزبان اور صدر ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی منگیتر کمبرلی گوئیل فوائل بھی شامل ہیں۔دوسری جانب ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان نے دعوی کیا کہ صدر کی مہم الیکشن کمیشن کے تمام قواعد پر پورا اترتی ہے۔