پنجاب میں لاک ڈائون ،تاجروں کے اربوں ڈوب گئے:اجمل بلوچ
لاک ڈائون سے تاجروں کی کمر ٹوٹ گئی ،شاہد غفور،خالد چوہدری
اسلام آباد:آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ انجمن تاجران پنجاب کے صدر شاہد غفور پراچہ سیکرٹری خالد محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب میں اچانک لاک ڈان سے تاجر کی کمر ٹوٹ گئی ہے ملک باقی تمام صوبوں میں کاروبار کھلے ہیں لیکن پنجاب میں لاک ڈائون کسی سازش کا حصہ ہے اس کی انکواری ہونی چاہے اور جتنا تاجروں کا نقصان ہوا ہے وہ سازشی عناصر سے پورا کروایا جائے۔اس وقت ویسے بھی کاروبار ختم ہوگئے دکانوں کے کرایہ ادا نہیں ہو سک رہے ہیں جس کی وجہ سے مالکان جائیداد سے تنازعات میں اضافہ ہوگیا ہے، بجلی کے بل تین ماہ سنگل فیز حکومت نے ادا کیے لیکن تاجروں کی اکثریت تھری فیز کنکشن اس امداد سے محروم رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کے بل موخر کرنے سے محکمہ انکاری ہے ملازمین کو تنخواہیں دینا مشکل ہو گیا ہے جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگیا۔ اگر یہی حالات رہے تو عید کے بعد نوبت فاقہ کشی تک پہنچ جائے گی وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ چھوٹے طبقے کی بات کی لیکن انہوں نے بھی چھوٹے تاجروں کے لیے کوئی اعلان نہیں کیا انہوں نے اپیل کی کہ حکومت فوری طور پر تاجروں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کرے اگر ایسا نہ کیا گیا تو عید کے بعد حکومت کے خلاف سخت احتجاج کا اعلان کریں گے ۔