Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اداکارہ عائزہ نے گزشتہ برس حج کی یادیں شیئر کردیں

299
Spread the love

کراچی: اداکارہ عائزہ خان نے حج کے پرنور موقع پر گزشتہ برس کی خوبصورت یادیں شیئر کی ہیں جب وہ فریضہ حج اداکرنے بیت اللہ گئی تھیں۔حج کے پرنور موقع پر اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ برس کی حج کے دوران طواف کعبہ کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جب وہ اپنے شوہر دانش تیمور کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ گئی تھیں۔ ویڈیو کے پس منظر میں اذان دینے کی خوبصورت آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔عائزہ خان نے گزشتہ برس حج کی سعادت حاصل کرنے کو اپنی بہترین یاد قرار دیا اور اپنی پوسٹ میں حج مبارک 2019 اور اذان کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔