Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

دہری شہریت والے معاونین کو نکالنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

225
Spread the love

لاہور:مسلم لیگ نون نے دہری شہریت والے معاون خصوصی اور وزرا کو نکالنے کا مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ نون کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔قرارداد کے کہا گیا کہ غیر ملکی شہریت رکھنے والے افراد کی کابینہ میں موجودگی شکوک وشبہات پیدا کررہی ہے۔متن کے مطابق آئین پاکستان کیمطابق دہری شہریت والا کابینہ کا رکن نہیں بن سکتا۔اس میں مطالبہ کیا گیا کہ دہری شہریت والیمعاون خصوصی اور وزرا کو کابینہ سیالگ کیاجائے۔