Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

مسلمان اللہ کی بندگی سے غافل نظر آتے ہیں:خطبہ حج

اللہ تعالی نے دین کو مکمل کر دیا، آپۖ کے بعد تا قیامت کوئی رسول نہیں آسکتا

270
Spread the love

مکہ المکرمہ :شیخ عبداللہ بن سلیمان نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ آج بہت بڑی تعداد میں مسلمان اللہ کی تعلیمات سے غافل نظر آتے ہیں۔شیخ عبداللہ بن سلیمان نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ نبی کریمۖہمارے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے، تقوی اختیار کرنے والے تنگ دستی سے دور رہتے ہیں، تم لوگوں کو تقوی کی نصیحت کی جاتی ہے، آج بہت بڑی تعداد میں مسلمان اللہ کی تعلیمات سے غافل نظر آتے ہیں۔شیخ عبداللہ بن سلیمان کا کہنا تھا کہ دین میں کسی چیز کی کوئی گنجائش نہیں،اللہ تعالی نے دین کو کامل اور مکمل کر دیا، اللہ تعالی شرک کو پسند نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ہر قسم کی طدت اور خرافات سے دور رہیں، اللہ تعالی نے خوشی اور غمی کی حالت میں صبر کی تلقین کی ہے، اللہ نے فرمایا کہ کبھی تمہیں مال میں اور کبھی اولاد میں کمی سے آزماتے ہیں۔میدان عرفات سے خطبہ حج میں کہا گیا کہ اللہ کے سوا کوئی شریک نہیں، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے انسانوں کو نعمتیں بخشیں، نبی کریم نے اپنی زندگی خیر کیلئے وقف کی، جو کچھ زمین اور آسمان میں ہے سب اللہ کا ہے، تم لوگوں کو تقوی کی نصحیت کی جاتی ہے، اللہ کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم جیسے لوگوں کو پیدا کیا، آج بہت بڑی تعداد میں انسان اللہ کی بندگی سے غافل نظر آتے ہیں۔خطبہ حج میں مزید کہا گیا کہ تقوی اختیار کرنیوالے کی ہر تنگ دستی دور کر دی جاتی ہے، جو کچھ آسمانوں اور زمینوں میں ہے سب اللہ کی ملکیت ہے، جو آدمی خلوت اور جلوت کو ایک جیسا بنا دیتا ہے وہ اللہ کا محبوب بن جاتا ہے، اللہ کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور تم جیسے لوگوں کو پیدا کیا، آج بہت بڑی تعداد میں انسان اللہ کی بندگی سے غافل نظر آتے ہیں، آپۖ اللہ تعالی کے رسول ہیں، آپۖ کے بعد تا قیامت کوئی رسول نہیں آسکتا، اللہ تعالی نے دین کو کامل اور مکمل کر دیا۔