پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،لاکھوں کی غیرملکی شراب برآمد
پسنی:پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی سے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔سا حلی علاقہ میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی615 بوتلیں اور17پیکٹ اعلی کوالٹی کی شراب برآمد کر لی گئی۔خدشہ ہے کہ یہ غیر ملکی شراب اندرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی شراب کی مالیت تقریبا44 لاکھ 86ہزار روپے کے لگ بھگ ہے۔