مویشی منڈی کے باعث ترامڑی میں ٹریفک بدترین جام،شہری خوار
اسلام آباد :ترامڑی چوک منڈی مویشیاں کی وجہ سے ٹریفک جام، شہری ذلیل و خوارہوگئے،انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کی بدولت ترامڑی چوک سے لیکر ڈھوک کاظم تک دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں ٹریفک پولیس نے کوئی ٹریفک پلان جاری نہیں کیا جسکی وجہ سے شہری ذلیل ہوو رہے ہیں ۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقارمرزا ،ایس ایس پی ٹریفک نوٹس لیں۔