Official Web

منڈی بہائوالدین:کوروناایس اوپیزکی خلاف وزری پرٹرانسپوٹروں کوجرمانے

261
Spread the love

منڈی بہاالدین: ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر نے اچانک شہر کے مختلف اڈوں پرچھاپے مارے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور مسافروں سے اوور چارجنگ کرنے پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 53 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیورز،کنڈیکٹرز کے علاوہ تمام سواریوں کا ماسک پہننا لازم ہے اور سواریوں کیلئے سینٹائزر کے استعمال اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ اس پر کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے۔ انہوں نے ماسک نہ پہننے والی سواریوں میں فری ماسک تقسیم کئے اور انہیں آئندہ ماسک پہن کر سفر کرنے کی ہدایت جاری کی۔