سیکرٹری وزیراعظم نے سگے بھائی کو ڈائریکٹرکسٹم راولپنڈی لگوادیا
راولپنڈی:وزیراعظم کے سیکرٹری نے اپنے سگے بھائی اصغر خان کو نوازتے ہوئے ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن راولپنڈی تعینات کروا دیا ہ۔ جو اس سے پہلے اسلام آباد میں بھی ایسے ہی عہدے پر براجمان تھے۔ 22ویں کامن سے تعلق رکھنے والے محمد اصغر خان کا شمار کسٹم گروپ کے کرپٹ ترین افسروں میں ہوتا ہے۔ کسٹم گروپ کے افسران کا کہنا ہے کہ اعظم خان کے وزیراعظم کے سیکرٹری تعینات ہونے کے بعد اصغر خان کو مرغن اور کمائی والی پوسٹوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔ جو دیگر افسروں کے ساتھ زیادتی ہے۔