ترنول ریلوے سٹاپ پر دوخواتین،بچی ٹرین کی زد میں آکرجاں بحق
مقامی لوگوں کی سٹیشن پرہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ
اسلام آباد:ترنول ریلوے سٹاپ پر المناک حادثہ ٹرین کی زد میں آکر دو عورتیں اور ایک بچی جاں بحق ہوگئے۔
حادثے کے فورا بعد وہاں کے مقامی لوگوں نے سٹیشن پر توڑ پھوڑ شروع کردی اور ہنگامہ آرائی شروع کر دی جس سے دو طرفہ ٹریفک بری طرح جام ہو کر رہ گئی ،آئے دن لوگوں کی ریلوے حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں۔جبکہ وزیرداخلہ صرف دعوئوں تک محدود ہیں۔