Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پی ٹی اے نے پب جی پر پابندی ختم کردی

136
Spread the love

اسلام آباد: پی ٹی اے نے پب جی گیم پر عائد کردہ پابندی ختم کردی ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ٹی اے اور پراکسیما بیٹا پرائیویٹ  لمیٹڈ (پی بی) کے قانونی نمائندوں کا ایک اجلاس ہوا ہے جس میں  پراکسیما بیٹا (پی بی) کے نمائندوں نے گیمنگ پلیٹ فارم کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے پی بی کے رکھے گئے کنٹرولز کے پیش نظر  پی ٹی اے کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کے جواب پر اتھارٹی کو آگاہ کیا۔اتھارٹی نے پی بی کے اختیار کردہ اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ، اور مسلسل رابطے اور کنٹرول کے جامع طریقہ کار پر زور دیا۔کمپنی کے نمائندے نے اس معاملے پر پی ٹی اے کے تاثرات کا خیرمقدم کیا اور یقین دلایا کہ پی ٹی اے کے تحفظات کو مدنظر رکھا جائے گا۔اس کے علاوہ ، کمپنی نے پی ٹی اے سے پب جی پر پابندی ختم کرنے کی درخواست کی ہے،کمپنی کے مثبت ردعمل کو مدنظر رکھتے ہوئے ، اتھارٹی نے پب جی پر عائد کردہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے.