ترکی کمشیرمیں حریت پسندوں کی مدد کررہا ہے:بھارتی میڈیاکاالزام
ئی دہلی:بھارت، پاکستان اور ترکی کے بھائی چارے سے خوفزدہ ہو گیا، اقوام متحدہ نے دہشت گردوں کی نشاندہی کی تو الزام ترکی پر لگاتے ہوئے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انقرہ مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندوں کی مدد کر رہا ہے۔اقوام متحدہ کی طرف سے دہشتگردوں کی نشاندہی کے بعد بھارتی میڈیا نے بے بنیاد الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کیرالہ میں دہشت گردوں کو ترکی سپورٹ کرتا ہے۔ طیب اروان جنوبی ایشیاء میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا ناچاہتے ہیں۔بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی میڈیا نے الزام لگایا کہ ترکی کشمیری حریت پسندوں کی مدد کر رہا ہے، جبکہ عرب ممالک میں اس کا اتحادی قطر بھی سرگرمیوں میں اس کے ساتھ ہے۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی حکام نے معروف عالم دین ذاکر نائیک کی ذمہ داری بھی پاکستان اور ترکی پر ڈال دی ہے۔ایک سینئر حکومتی نمائندے کا کہنا ہے کہ ترکی کی نظریں بھارتی مسلمانوں پر ہیں اور پچھلے کچھ عرصے کے دوران انقرہ نئی دہلی میں زیادہ دلچسپی لے رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ترکی جنوبی ایشیا میں اثر و رسوخ بڑھانے کے ساتھ ساتھ عالم اسلام میں سعودی عرب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بڑا کردار ادا کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان سلطنت عثمانیہ کے ماضی کو زندہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں ترک عدالت کی جانب سے تاریخی عمارت آیا صوفیہ کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کی اجازت دیے جانے کے بعد 24 جولائی کو وہاں پہلی بار 86 سال کے بعد نماز ادا کی گئی۔