Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

میراکی مالی امداد کی درخواست منظور،5ہزارروپےملیں گے

263
Spread the love

لاہور: اداکارہ میرا کی مالی امداد کے لیے  درخواست منظور کرلی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور آرٹس کونسل کی جانب سے ادا کارہ میرا کو 5 ہزار روپے امداد دی جائے گی۔ اداکارہ کو 5 ہزار امداد کی منظور کی اطلاع ایس ایم ایس کے ذریعے دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ میرا بینک آف پنجاب کی کسی بھی برانچ سے 5 ہزار روپے امداد حاصل کرسکتی ہیں واضح رہے کہ  اداکارہ میرا نے مالی مشکلات کی وجہ سے لاہور آرٹس کونسل میں مالی امداد کے لیے درخواست دی تھی۔