Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

شوگرمافیاکمیشن رپورٹ،کارروائی کیلئے11 رکنی ٹیم تشکیل

ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر معین مسعود سربراہ ہوں گے

239
Spread the love

اسلام آباد: شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کیلیے ایف آئی اے کی 11 رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی  وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کیلیے ایف آئی اے کی 11 رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون ڈاکٹر معین مسعود ہوں گے۔ٹیم میں کسٹمز، ایف بی آر اور اسٹیٹ بنک کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ ایف آئی اے  ٹیم  افغانستان کوچینی کی جعلی برآمد اورمنی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات کرے گی۔ ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔