Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سعودی عرب ،خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ آج

خانہ کعبہ،مسجد نبویؐ میں حفاظتی اقدامات کیساتھ نماز عید ادا

370
Spread the love

مکہ المکرمہ:سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے، خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں حفاظتی اقدامات کے ساتھ نماز عید ادا کر دی گئی۔عازمین حج نے رکن اعظم وقوف عرفات ادا کرلیا۔ فریضہ حج کی ادائیگی کے دوسرے روز عازمین مقام عرفہ پہنچے اور کانپتے ہاتھوں سے خدائے بزرگ و برتر سے مغفرت طلب کرتے رہے، شیخ عبداللہ نے حج کا خطبہ دیا، نماز ظہر اور عصر ایک ساتھ پڑھائی۔حجاج نے غروب آفتاب تک میدان عرفات میں وقوف کیا جس کے بعد وہ مزدلفہ روانہ ہوگئے جہاں پہنچ کر نماز مغرب اور عشاء ایک ساتھ ادا کی۔ آج حجاج شیطان کو کنکریاں مار کر رمی کریں گے، سنت ابراہیمی ادا کریں گے۔ بال منڈوائیں گے اور واپس منیٰ میں جمع ہونگے جس کے بعد فریضہ حج تکمیل کو پہنچ جائے گا۔سعودی حکام کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور دوران حج اب تک کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔