عید الاضحی ،صفائی عملے کی چھٹیاں منسوخ،2000سے زائد اہلکارتعینات
اسلام آباد(آن لائن)میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے عیدالاضحی کے موقع ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے شعبہ سینی ٹیشن کی چھٹیاں منسوخ کردین ۔جبکہ شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر رکھنے کیلئے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ آپ سب ہمارے ساتھ مل کر عید قربان کے موقع پرشہر کو تعفن اورگندگی سے پاک کرسکتے ہیں۔گزشتہ روز میئر اسلام آباد نے عیدالااضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سمیت کوڑاکرکٹ ٹھکانے گانے کے حوالے سے خصوصی ہنگامی اجلاس طلب کیا۔اجلاس میں۔اس موقع پر میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز نے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عید قربان ے وقع پر شہریوں کو قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے میں کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہئے، افسران اس موقع پر تمام یونین کونسلوں میں صفائی کی صورتحال کو کنٹرول کریں ۔2000سے زائد کا عملہ اس خصوصی صفائی آپریشن کے لئے اپنے فرائض سرانجام دے گا۔