Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کشمیری 5اگست کو بھارتی مکروہ چہرہ دنیاپربے نقاب کرینگے:الطاف بٹ

100
Spread the love

اسلام آباد :جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے کشمیری عوام اپنی نہتے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کا مکرو چہرہ بے نقاب کرنے کیلئے5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منائے۔ اس دن دنیا بھر کے کشمیری سڑکوں پر نکلیں اور دنیاکے ایوانوں بالخصوص اقوام متحدہ سے کشمیر کی آزادی کیلئے مطالبہ کریںصحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ اس دن مقبوضہ جموں کشمیر لداخ میں پہیہ جام ہڑتال کریں- گھروں پر سیاہ جھنڈے لہرائے اور رات کو تمام لائٹیں بند کرکے عالمی برادری اور عالمی قوتوں کو پیغام دیں کہ ھم بھارت کے ساتھ نہی رہنا چاہتے – اور کشمیر کی آزادی کیلیے ایک ھونے کا ثبوت دیں۔ الطاف بٹ نے حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محصور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کرکے اقوام عالم کو پیغام دیں کہ محصور کشمیری اکیلے نہی ہے اور کشمیریوں پر ظلم و ستم کا باب اب بند ہونا چاہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں کے حقوق کیلیے آواز بلند کریں اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دلوانے میں کردار ادا کریں۔