Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ایف آئی اے افسران واہلکارسوشل میڈیا اکائونٹ پرادارے کا مونوگرام استعمال نہیں کرینگے

338
Spread the love

اسلام آباد(آن لائن)ایف آئی اے اہلکاروں اور افسران پر کسی بھی سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایف آئی اے کا نام اور مونوگرام استعمال یا نمائش کرنے کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے دفتر سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے افسران و اہلکاروں کو ہدایت جاری کی جاتی ہے کہ مستقبل میں یوٹیوب ،وٹس ایپ،ٹوئٹر،فیس بک،انسٹاگرام سمیت کسی بھی سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایف آئی اے کا نام اور مونوگرام استعمال یا اس کی نمائش نہیں کی جاسکے گی،سوائے اس کے کہ متعلقہ اتھارٹی کی منظوری سے کوئی آفیشل اکانٹ بنایا گیا ہو۔مزید براں ایف آئی اے اہلکاران و افسران کو متعلقہ اتھارٹی کی منظوری کے بغیر کسی قسم کی سرکاری معلومات،لیٹر،سماجی،سیاسی ومذہبی بیانات کسی بھی میڈیا فورم پر پوسٹ یا شیئر کرنے سے بھی منع کیا جاتا ہے۔خلاف ورزی کی صورت میں سرکاری سرونٹ رولز1964کے تحت افسر واہلکار کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا گروپ کے ایڈمن کے خلاف بھی محکمانہ کارروا ئی عمل میں لائی جائے گی۔