Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

مدرسہ علوم اسلامیہ کے طلباء کی انٹرو میٹرک امتحانات میں پوزیشنیں

270
Spread the love

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں واقع دینی مدرسہ کا پوزیشنیں حاصل کرنے کا 20سالہ اعزاز برقرار,میٹرک میں دو پوزیشنیں حاصل کرنے کے بعد انٹرمیڈیٹ سطح پر بھی دینی مدرسہ کا طالبعلم پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہیوفاقی دارالحکومت میں واقع دینی مدرسہ ادارہ علوم اسلامی کی پوزیشنیں 50 سے تجاوز کر گئیں,ادارہ علوم اسلامی کے طلبہ 14گولڈ میڈل حاصل کرچکے,وفاق المدارس کے نتائج بھی 99فیصد,طالبعلم حسن بن اعجاز نے انٹرمیڈیٹ میں تیسری جبکہ طالب علم حارث معاویہ بن تنویر عالم نے میٹرک میں دوسری اورزکریا بشارت نے میٹرک میں تیسری پوزیشن حاصل کی,قائدین وفاق المدارس کی طرف سے مولانا فیض الرحمن عثمانی اور ادارہ علوم اسلامیہ کی انتظامیہ اور اساتذہ و طلبہ کومبارکباد تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحقہ دینی مدرسہ ادارہ علوم اسلامیہ کے ایک اور طالبعلم محمد حسن بن اعجاز نے انٹرمیڈیٹ سطح پر بھی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ چند دن قبل فیڈرل بورڈ کے میٹرک سطح کے نتائج کے مطابق نامور عالم دین مولانا مفتی تنویر عالم کے صاحبزادے حارث معاویہ نے 1037نمبر لے کر دوسری جبکہ ادارہ علوم اسلامی ہی کے طالبعلم زکریا بشارت نے 1035نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی-