وفاقی پولیس کی کارروائیاں ڈکیت گروہ سمیت 14ملزم گرفتارکرلئے
اسلام آباد :وفا قی پولیس نے تین رکنی ڈکیت گر وہ سمیت دیگر جر ائم میں ملوث 14ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن ،کار ،مسروقہ مو ٹر سائیکل ،مو با ئل فون ، نقدی اور شراب بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے، مزید تفتیش جا ری ہے۔تفصیلا ت کے مطابق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خا ن کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ڈکیتی و دیگر سنگین جر ائم میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی بر آمدگی کے لیے ہد ایا ت جاری کیں ، ان احکا ما ت کی روشنی میں پولیس ٹیم نے مختلف کارروئیوں میں ڈکیت گر وہ کے تین ارکان سمیت 14ملزم گرفتار کرلئے۔