جولائی میں 57 ارب ٹیکس وصولی،ایف بی آرکی شاندارکارکردگی،اسدعمر
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کاہ ہے کہ جولائی میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں شاندار رہی ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ جولائی میں ہدف سے 57 ارب روپے زیادہ ٹیکس وصولی ہوئی یہ ایف بی آر کی نئی ٹیم کی اچھی کارکردگی کی عکاس ہے ۔ کورونا کی روک تھام کے لئے کامیاب کوششوں سے معاشی سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں ۔ ٹیکس وصولی میں اضافہ معیشت کی تیزی سے واپس ترقی کی عکاس ہے ۔