Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اسلام آباد:مرغزار چڑیاگھرکے شیروشیرنی کی ہلاکت کامقدمہ درج

241
Spread the love

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھرمیں شیراورشیرنی کی ہونیوالی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق درج کیے جانے والے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تین اشخاص شیر اور شیرنی پر آگ جلا کر تشدد کررہے تھے۔ تشدد سے شیر اور شیرنی ہلاک ہوئے ۔ اس قدام کی بدولت پاکستان نایاب جانوروں سے محروم ہو گیا ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شیر اور شیرنی کی ہلاکت میں ملوث ملزمان کوفوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میںلایا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے ۔