Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سعودی شاہ سلمان صحت یاب،ہسپتال سے ڈسچارج

284
Spread the love

ریاض(آن لائن)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو کامیاب سرجری کے بعد صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال ریاض سے رخصت کیا گیا ہے۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال میں پتے کا کامیاب آپریشن کیا گیا اور ڈاکٹروں کے مشورے پر کچھ وقت ہسپتال میں ہی قیام کیا اور مکمل صحت یاب ہونے پر شاہ سلمان کو ہسپتال سے جانے کی اجازت دی گئی ۔