Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ملک بھر میں عید الاضحی مذہبی عقیدت واحترام سے منائی گئی

عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات،خصوصی دعائیں

230
Spread the love

اسلام آباد:ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کےساتھ منائی گئی۔ ہےملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید الاضحیٰ کی نماز کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں علمائے کرام فلسفہ قربانی کی اہمیت کو اجاگر ؒکیا۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد امت مسلمہ کی یکجہتی، وطن کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور کورونا وباء کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی اور مسلم ممالک میں جاری فتنہ و فساد کے خاتمے کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی۔نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے الله کی راہ میں جانوروں کی قربانی دی جارہی ہے۔عید الاضحٰی کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت مساجد اور عید گاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔