Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

مذہبی منافرت پھیلانے کاالزام،امریکہ میں چار پاکستانیوں کنٹریکٹرمعطل

264
Spread the love

واشنگٹن:ٹرمپ انتظامیہ نے وائس آف امریکہ کی اردو سروس کے پاکستانی نژاد سربراہ سمیت متعدد پاکستانی ملازمین پر مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام میں تحقیقات کا حکم دیکر چار کنٹریکٹرز کو معطل کردیا رپورٹ آفاق فاروق ٹرمپ ایڈمنسٹریشن نے سرکاری نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ کی جانب سے مسلمانوں کی حمایت کے حصول کے لئیے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی صدارتی انتخابی کمپئین کے پس منظر میں ریلیز کی جانے والی اشتہار نما رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد ادارے کی پالیسی خلاف ورزی کے الزام میں چار کانٹکٹرز کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں بتایا جاتا ہے اردوکانٹینٹ کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے ذمہ داروں اور رپورٹ ترتیب دینے والے چار کانٹریکٹرز میں تین پاکستانی نژاد صحافی شامل ہیں جن میں ایک کا نام بے نظیر بتایا جاتا ہے جو چند سال قبل اے آر واء ٹیلی ویژن میں سوشل میڈیا سیکشن میں کام کرتی تھی تھیں اور ایکسچینج پروگرام کے تحت امریکہ کے مطالعاتی دورے پر آء تھیں جہاں انہیں وائس آف امریکہ نے ہائر کرلیا تھا جبکہ وائس آف امریکہ اردو کے انچارج کوکب فرشوری اور ان کی نائب تابندہ نعیم کے خلاف بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے جنکے اپروول سے رپورٹ کا اسکرپٹ تیار کیا گیا تھا ۔