Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

پی آئی اے کا 15اگست سے پیرس سے پاکستان کیلئے پروازیں چلانے کافیصلہ

257
Spread the love

اسلام آباد (آن لائن )قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 15اگست سے پیرس سے پاکستان کیلئے پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ، خصوصی چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے پیرس سے مسافروں کو وطن پہنچایا جائے گا،سول ایوی ایشن نے چارٹرڈ فلائٹ کو اسلام آباد میں لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے 15 اگست سے پیرس سے پاکستان کیلئے پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، پی آئی اے کے خصوصی چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے پیرس سے مسافروں کو وطن پہنچایا جائے گا۔اس مقصد کیلئے اسلا م آباد سے پیرس کیلئے15 اگست سے پرواز آپریٹ کرے گی۔اسی طرح اسلام آباد سے 16اگست کو مسافر پیرس کیلئے روانہ ہوں گے۔29 اگست سے پیرس سے اسلام آباد کیلئے پرواز آپریٹ کی جائے گی۔اسی طرح 30 اگست کو پرواز اسلا م آباد سے پیرس کیلئے روانہ ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن نے بھی پیرس کی چارٹرڈ فلائٹ کو اسلام آباد میں لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے۔خیال رہے پاکستانی پائلٹوں کی جعلی ڈگریوں کے معاملے پر پی آئی اے پر یورپ کیلئے فضائی پابندی عائد ہے۔ دوسری جانب ایئرلائن پائلٹوں کی بین الاقوامی تنظیم ایئر لائن پائلٹ ایسوسی ایشن (آلپا) نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔ آلپا نے وزیر اعظم کو بھیجے گئے خط میں پی آئی اے اور پالپا کے تکنیکی امور کو حل کرنے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔