کوروناویکسین کی آزمائشی تیاری شروع کردی :یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب
اسلام آباد (آن لائن )وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین آزمائش کی تیاری شروع کردی ہے، ویکسین کی آزمائش کیلئے رضاکاروں کے ناموں کا اندراج کیا جا رہا ہے، آزمائش کیلئے20 ہزار افراد کے ناموں کا اندراج کیا جائے گا۔ انہوں نے یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی آزمائش کیلئے رضاکاروں کے ناموں کے اندارج کا آغاز کردیا گیا ہے۔آزمائش کیلئے 20 ہزار افراد کے ناموں کا بطور رضاکار اندراج کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جس ویکسین کی آزمائش کی جارہی ہے یہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین ہے،ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی آزمائش کیلئے2 ماہ لگ سکتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے برطانیہ سے بھیجی گئی ویکسین کی تصدیق کیلئے حکومت پاکستان سے اجازت لی جائے گی۔دوسری جانب امریکی دوا ساز کمپنی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کا بندروں پر کامیاب تجربات کرنے کے بعد اب انسانوں پر اس ویکسین کے ٹرائلز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔