یوٹیلٹی سٹورز :چیئرمین، ایم ڈی میں اختلافات شدید ،ایک دوسرے پرالزامات
اسلام آباد(آن لائن )یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرکے چیئرمین ذولقرانین علی خان اور منیجنگ ڈائریکٹرعمر لودھی کے مابین اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں ،ایم ڈی نے چیرمین سے ہیڈآفس میں بنائے جانے والے دفتر کا خالی کروا کر سرکاری گاڑی کی سہولت بھی واپس لے لی جبکہ چیئرمین نے رمضان پیکج سمیت مہنگی چینی اور دیگر اشیائے خورد ونوش کی خریداری میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے ۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ذوالقرنین علی خان خان اور ایم ڈی کارپوریشن اظہر لودھی کے مابین اختیارات کے استعمال پر شدید اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں چیرمین نے حکومت کی جانب سے کارپوریشن کو دی جانے والی سبسڈی سمیت چینی ،گندم اور دیگر اشیائے خورد ونوش کی خریداریوں میں مبینہ طور پر ایم ڈی کارپوریشن پر کرپشن اور اقربہ پروری کے الزامات عائد کرتے ہوئے ایف آئی اے کو انکوارئی کیلئے خط لکھ دیا ہے جبکہ ایم ڈی نے کارپوریشن کے معاملات میں چیئومین کی مداخلت ختم کرنے کیلئے ان سے ہیڈ آفس میں قائم دفتر خالی کرانے سمیت سرکاری گاڑی بھی واپس لے لی ہے خط کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کی بے ضابطگیوں کی خبروں کے بعد وزیراعظم نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹورز میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا حکم دیا ہے ۔