Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

سابق چیف سیکرٹری امجد خان نے رشتہ دار افسر کو تین سال توسیع دلوادی

282
Spread the love

اسلام آباد:خیبرپختونخواہ کے ایک سابق چیف سیکرٹری امجد خان نے اپنی ریٹائرمنٹ کے قبل بھاگ دوڑ کی کہ ان کو ان کی مدت ملازمت میں توسیع مل جائے مگر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایک دن بھی توسیع نہیں مل سکتی جس کے بعد موصوف کو مجبورا بوریا بستر گول کرکے گھر جانا پڑا۔۔ مگر اس بار سپریم کورٹ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے قواعد و قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے وزیراعظم کے لاڈلے سیکرٹری اعظم خان جن کو بیوروکریسی کا ڈان بھی سمجھا جاتا ہے نے اپنے سسرالی ڈی ایم جی افسر جہانزیب خان کو تین سال کی مدت ملازمت میں توسیع دلوا دی ہے۔ جنہوں نے کل ایک اگست کو ریٹائرڈ ہونا ہے۔ اعلی افسران کا کہنا ہے کہ اگر اعظم خان نے اپنے اس رشتہ دار کو توسیع دینی ہی تھی تو وہ ان کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن یا صوبائی پبلک سروس کمیشن میں چیئرمین یا ممبر لگوا دیتے مگر ایسے کسی کو تین سال کی مدت میں توسیع دے کر اسی عہدے پر قائم نہیں رکھا جا سکتا۔