Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

کورو سے مزید19اموات،کیسزمیں مسلسل کمی

242
Spread the love

اسلام آباد:حالات بہتری کی طرف گامزن، اموات میں بتدریج کمی آنے لگی، مہلک وائرس نے 19 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 970 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 146 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 841 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 93 ہزار 57، سندھ میں ایک لاکھ 21 ہزار 39، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 56، بلوچستان میں 11 ہزار 743، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 134، اسلام آباد میں 15 ہزار 33 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 84 کیسز رپورٹ ہوئے۔