Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

شوگرسکینڈل،عید کے بعدترین،شہباز اورزرداری کونوٹسزبھیجنے کا فیصلہ

299
Spread the love

اسلام آباد: شوگر اسکینڈل میں ملوث شوگر ملز مالکان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے لیے عیدالاضحیٰ کے بعد انہیں نوٹسز ارسال کیے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق جن افراد کو نوٹسز بھیجے جائیں گے، ان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری شامل ہیں۔شوگر اسکینڈل کی تحقیقات میں حالیہ پیشرفت سے آگاہ ذرائع کے مطابق حکومت کی ہدایت کے مطابق تمام متعلقہ محکمے شوگر ملز مالکان کے خلاف کارروائی کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں مل مالکان کو نوٹسز ارسال کیے جائیں جن میں جہانگیر ترین بھی شامل ہیں۔