Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

صوفیہ مسجدکی بحالی اسلامی انقلاب کی طرف پیش قدمی:سراج الحق

125
Spread the love

لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ترکی میں آیا صوفیہ مسجدکی بحالی اسلامی انقلاب کی طرف پیش قدمی ہے۔لاہور میں عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ عید کے موقع پر مسکینوں، یتیموں اور مستحقین کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔انہوں نے کہا کہ باطل نظریات اور نظام کا مقابلہ کرنے کیلئے عوام متحد ہوجائیں، کشمیر فلسطین سمیت مقبوضہ مسلم علاقوں کی آزادی عالم اسلام کی ذمہ داری ہے۔سینیٹر سراج الحق کاکہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عید کی خوشیوں پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی عید کے بعد حکومت کے خلاف عوامی تحریک شروع کرے گی۔