Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

مرغزار چڑیا گھر،شیرکو بھوکا،پیاسارکھا گیا،رپورٹ میں انکشاف

222
Spread the love

اسلام آباد:مرغزار چڑیا گھر سے منتقلی کے دوران شیر کی ہلاکت کی تحقیقاتی رپورٹ  آگئی، چڑیا گھر میں شیر کو بھوکا پیاسا بھی رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔مرغزار چڑیا گھر کے شیر کی ہلاکت کی میڈیکل رپورٹ جیونیوز کو موصول ہوگئی۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق شیر بھوک پیاس سے لاغر ہوچکا تھا، جبکہ منتقل کے سفر کے دوران شیر کے لیے جگہ انتہائی کم تھی۔رپورٹ کے مطابق شیر کی منتقلی کے دوران بھی وائلڈ لائف قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، خون نکلنے کی وجہ سے شیر کے پھیپھڑوں کا رنگ کالا ہوچکا تھا۔رپورٹ کے مطابق شیر کو کھانا دیا گیا اور نہ ہی ویکسین دی گئی، جبکہ پھیپھڑوں اور معدے میں سوجن بھی تھی اور دوران سفر مناسب جگہ نہ ملنے سے شیر کا دم بھی گھٹا۔