چین نےایک ہزار فوجی اتراکھنڈ سرحد کے قریب پہنچا دیئے
ئی دہلی:مقبوضہ لداخ میں ایل اے سی پر ہونے والی جھڑپ کے دوران کرنل سمیت بیس بھارتی فوجیوں کو ہلاک کرنے والی چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے بھارتی ریاست اتراکھنڈ پر بھی نظریں جما لی ہیں، اس مقام پر ایک ہزار چینی فوجی سرحد کے بالکل قریب پہنچا دیئے ہیں بھارتی خبر رساں ادارے ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق چین اپنی فوج کو اتراکھنڈ میں متحرک کرنے لگا، ایل اے سی کے نزدیک مقام لیپولیک پاس پر گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پیپلز لبریشن آرمی کی موجودگی بڑھی ہے۔یاد رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان مشرقی لداخ پر کشیدگی مئی کے مہینے سے چل رہی ہے، جبکہ 15 جون کو دونوں ممالک کی فوجیں آمنے سامنے آئیں اس دوران بھارت کو 45 سال بعد سب سے زیادہ نقصان برداشت کرنا پڑا، پی ایل اے نے کرنل سمیت بیس بھارتی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا۔ اس دوران دونوں ممالک کشیدگی میں کمی لانے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں تاہم یہ مذاکرات بھی کامیاب ہوتے دکھائی نہیں دے رہے