Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

مقبوضہ کشمیر:عید الاضحی پر بھارتی ریاستی دہشتگردی،نماز،قربانی پرپابندیاں

262
Spread the love

سری نگر:عیدقربان کے موقعے پر بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رہا۔تفصیل کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے عید قربان کے موقع پروادی بھر میں سخت پابندیاں عائد کردیں۔ کشمیریوں کو مساجد میں عید کی نماز سے روکا گیا اور پابندیوں کے باعث  قربانی کا فریضہ بھی محدود پیمانے پر ادا کیا گیا۔مقبوضہ کشمیر میں  عید کے موقع پر بھی بھارتی ریاست دہشت گردی جاری  رہی بھارتی فورسز نے عید کے روز بھی کشمیریوں کو اذیت میں مبتلا کیے رکھا۔ قابض سکیورٹی فورسز نے کورونا وائرس کی آڑ میں وادی بھر میں سخت پابندیاں عائد کردیں ۔ مساجد کو تالے لگادیئے  اورسڑکوں کو خاردار تاروں سے بند کردیا۔وادی بھرکی سڑکوں پر بھارتی فوج اورپولیس کی بھاری نفری تعینات رہی جبکہ شہر کے شہرویران رہے۔ صبح سویرے ہی بھارتی پولیس نے کشمیریوں کو عید کے اجتماعات منعقد نہ کرنے کے اعلانات کردیے تھے جس کے بعد لوگ گھروں میں عید کی نمازپڑھنے پر مجبورہوگئے۔