یواے ای:عرب دنیا کے پہلے جوہری پلانٹ نے جزوی کام شروع کردیا
دہبی:متحدہ عرب امارات نے عرب دنیا کے پہلے جوہری پلانٹ کے ابتدائی آپریشنز شروع کر دیئے ہیں۔قطر کے مشرق میں گلف کوسٹ پر واقع اس نیوکلیئر پاور پلانٹ کے چار یونٹس میں ایک کو فعال بنا لیا ہے۔جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ براکہ کے چار میں سے ایک ریکٹر میں نیو کلیئر کی افزودگی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس پلانٹ پر کام سنہ 2017 میں شروع ہونا تھا مگر حفاظتی وجوہات کی بنیاد پر یہ کام متعدد بار التوا کا شکار ہوا۔
متحدہ عرب امارات اس پلانٹ سے اپنی توانائی کی ایک چوتھائی ضروریات پوری کرنا چاہتا ہے۔ عرب ملک پائیدار توانائی کے ذرائع کو استعمال میں لا رہا ہے۔دو ہفتے قبل متحدہ عرب امارات نے مریخ پر بھی اپنا تحقیقاتی مشن بھیجا ہے۔ یہ سائنسی پیش رفت بھی عرب ممالک میں سے متحدہ عرب امارات کے نام آئی ہے۔متحدہ عرب امارات شمسی توانائی پر بھاری رقم خرچ کر رہا ہے ،جو گلف میں توانائی کا بڑا ذریعہ ہے۔ توانائی کے شعبے کے کچھ ماہرین پلانٹ کے نام پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ اس پلانٹ کے نام کا عربی میں مطلب خوشی کے ہیں۔
ماہرین کے مطابق شمسی توانائی زیادہ شفاف، زیادہ سستی اور ایک ایسے خطے میں جہاں سیاسی تنازعات اور دہشتگردی جیسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں سے مطابقت بھی رکھتی ہے۔