منی لانڈرنگ:شریف گروپ کے سی ایف اوعثمان گرفتار
لاہور: نیب نے شریف گروپ کے سی ایف او عثمان کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق کے مطابق شریف خاندان کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس کے ایک اہم ملزم شریف گروپ کے سی ایف او عثمان کو نیب نے گرفتار کر لیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عثمان شریف خاندان مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزم ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق محمد عثمان شریف خاندان کے اکاؤنٹس مینج کرتے تھے، ان پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے جس کے اہم ثبوت نیب پاس موجود ہیں۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عثمان کو نیازی حکومت نے خفیہ مقام پر حبس بے جا میں رکھا ہے، اگر انہیں فوری رہا نہ کیا گیا تو ایف آئی ا ے کے دفتر کا گھیراؤ کریں گے۔دوسری جانب شریف گروپ کے سی ایف او عثمان کے بھائی ثاقب نے تھانہ سمن آباد میں اغوا کا مقدمہ درج کروانے کے لئے درخواست جمع کروا دی ہے۔