Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

برطانوی سینیٹر ٹوری خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

80
Spread the love

لندن:برطانیہ کے سینیئر ٹوری رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے، لندن کے مقامی میڈیا کے مطابق ٹوری پارٹی کے سابق وزیر پر خاتون پر جنسی تشدد اور زیادتی کا الزام ہے۔ہاؤس آف کامن کی 20 سالہ ریسرچر کا ملزم پر 4 مرتبہ جنسی تشدد کا الزام ہے، خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال جولائی سے جنوری تک 4 مرتبہ جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے الزام عائد کرنے والی خاتون کا 4 گھنٹے تک انٹرویو کیا۔مقامی میڈیا نے مزید کہا کہ سینیئر ٹوری ایم پی کو گرفتار کرکے مشرقی لندن کے تھانے لے جایا گیا ہے۔ادھر ٹوری پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الزامات شدید نوعیت کے ہیں اور کاروائی بھی شدید ہوگی۔دریں اثنا قانونی وجوہات کی بنا پر مذکورہ رکن پارلیمنٹ کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔