Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

این ڈی ایم اے کے تعاون سے کراچی میں نالوں کی صفائی شروع

80
Spread the love

کراچی: شہر قائد میں این ڈی ایم اے کے تعاون سے بڑے پیمانے پر نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کے تعاون سے کراچی میں بڑے پیمانے پر نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے، پاک فوج اور ایف ڈبلیو او کی ٹیمیں گجر نالے کا کچرا نکالنے پہنچ گئی ہیں۔ ایف ڈبلیو او کے 50 سے زائد ڈمپرز اور کرینیں کام میں مصروف ہیں جب کہ نالوں سے نکالا گیا کچرا فوری طور لینڈ فِل سائٹ پر منتقل کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔