Official Web

شہباز،انکے خاندان نے آمدن سے 7 ارب سے زائد کے اثاثے بنائے، نیب رپورٹ

226
Spread the love

لاہور:نیب کی جانب سے منی لانڈرنگ تحقیقات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور ان کے خاندان نے آمدن سے 7 ارب سے زائد کے اثاثے بنائے، آمدنی کو ظاہر کرنے کے لیے آمدن کے جعلی ذرائع بنائے گئے۔ شریف فیملی کے چیف فنانشل آفیسر سےاب تک ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ دنیا نیوز کو موصول ہو گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف خاندان نے منظر طریقے سے منی لانڈرنگ کی۔فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے اکاؤنٹس میں مشکوک ٹرانزیکشنز کے حوالے سے رپورٹ نیب کو بھجوائی، شہباز شریف اور انکے خاندان نے آمدن سے 7 ارب سے زائد کے اثاثے بنائے، شریف فیملی کے سی ایف او نے منی لانڈرنگ میں اہم کردار ادا کیا، ملزم محمد عثمان کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث ہے۔