Official Web

ڈاکٹر فیصل سلطان وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت مقرر

221
Spread the love

اسلام آباد (آ ن لائن )وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر فیصل سلطان کو معاون خصوصی صحت تعینات کردیا ہے، فیصل سلطان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، معاون خصوصی کا عہدہ ڈاکٹر ظفر مرزا کی استعفے کے بعد خالی ہو اتھا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں خالی عہدے پر ڈاکٹر فیصل سلطان کو معاون خصوصی صحت تعینات کردیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان وزیراعظم کے فوکل پرسن کورونا تھے۔ معاون خصوصی برائے صحت کا قلمدان ڈاکٹر ظفر مرزا کے استعفے کے باعث خالی پڑا ہوا تھا۔ جس پر وزیراعظم اپنے انتہائی باعتماد ساتھی اور شوکت خانم کے سینئر ڈاکٹر فیصل سلطان کومعاون خصوصی برائے صحت کی اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔