Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

نااہل عمران سے ملک بچانے کیلئے اپوزیشن کا بھرپورکردارضروری ہے،بلاول،شہبازکوفون

اے پی سی میں تاریخی فیصلے مستقبل پر اہم اثرات مرتب کریںگے،دونوں رہنمائوں میں اتفاق

246
Spread the love

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے: بلاول بھٹو نے شہباز شریف کو عیدالاضحی کی مبارک باد دی ، ملکی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کا مسئلہ کشمیر کے معاملے میں حکومتی ناکامیوں پر تشویش کا اظہارکیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے اور عمران خان کلبھوشن یادیو کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کررہا ہے، : ملکی تاریخ میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی، جتنی عمران خان کے دورِحکومت میں ہورہی ہے، : کورونا وائرس کے اعدادوشمار کو چھپا کر عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے، مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، اپوزیشن عوام کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے، ملک کو نااہل عمران خان سے بچانے کے لئے اپوزیشن کا غیرمعمولی کردار ناگزیر ہے، بلاول نے کہاکہ اے پی سی میں اہم تاریخی فیصلے مستقبل پر اہم اثرات مرتب کریں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گفتگو سے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا اتفاق کیا۔