Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

مستحقین کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی اصل خوشی ہے:صدرانجمن صحافیاں کاشاہ کاکو

102
Spread the love

کالاشاہ کاکو(آن لائن)صدر انجمن صحافیاں کالاشاہ کاکو اسلام دین کمبوہ نے کہا ہے کہ مستحقین کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی اصل خوشی ہے، سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے ضرورت مندوں کا خیال رکھنا چاہئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم ہینڈ امین یوسف سکول آف ایکسیلنس کالاشاہ کاکو میں مسلم ہینڈ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم کرنے کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم ہینڈ انٹرنیشنل کے ایر یا منیجر لاہور خالد محمود قریشی، پروگرام آفیسر محسن اسحاق، سکول پرنسپل میڈم لبنی ساجد بھی موجود تھیں۔ ہے۔ دوران خطاب مقررین کا کہنا تھا کہ عید الاضحی پیارو محبت اورایثار کا درس دیتی ہے۔ اللہ تعالی کی خوشنودی کیلئے ہر وقت اپنا سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔حقیقی خوشی کا حصول اپنے مستحق بہن بھائیوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرکے ہی ممکن ہے۔