Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

شیر وشیرنی کی ہلاکت ،تھانہ کوہسار میں مقدمہ در ج

261
Spread the love

 اسلام آباد (آن لائن )اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر کے شیر اور شیرنی کی ہلاکت کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ در ج کر لیا گیا ۔ مقدمہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کے صدر شکیل احمد کی مدعیت میں اینیمل ایکٹ کے در ج کیا گیا۔ درخواست گزاروں نے موقف اپنایا کہ چند ویڈیوز دیکھی جو کہ اسلام آباد مرغزار چڑیا گھر کی ہیں جس میں تین افراد شیر اور شیرنی پر آگ لگا کر تشدد کر رہے ہیں جس سے شیر اور شیرنی دونوں کو شدید نقصان پہنچا بعدازاں شدید تشدد کے باعث وہ ہلاک ہو گئے ۔تھانہ کوہسار نے مقدمہ429/34دفعہ5اینیمل ایکٹ 1990 کے تحت مقدمہ در ج کے ملزموں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکر دیا ۔