Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

انسانیت پر جہاں بھی ظلم ہو اس کیخلاف بولنا چاہیے :شاہد آفریدی

288
Spread the love

لاہور(آن لائن)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انسانیت پر جہاں بھی ظلم ہو اس کے خلاف بولنا چاہیے۔صحافیوں سے گفتگو کے دوران سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین کی شدید مخالفت کے باوجود کڑوے حقائق بیان کرنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ دنیا کا ہر مذہب انسانیت کا درس دیتا ہے،بطور مسلمان بھی جہاں ظلم ہو اس کے خلاف بولنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ گوتم گھمبیر کے خلاف جنگ میدان میں تھی اور اس میں کوئی خرابی بھی نہیں، بہر حال اس طرح کی باتوں کا اثر عام زندگی پر نہیں ہونا چاہیے،میدان سے باہر سب دوست ہیں۔شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میں صرف خدمت کی سیاست کرنا چاہتا ہوں،کورونا وائرس کی وجہ سے فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا موقع ملا، ملک بھر میں براہ راست لوگوں سے رابطہ کیا، خوش آئند بات یہ ہے کہ خود وائرس کا شکار ہونے سے قبل لوگوں تک خوراک وغیرہ پہنچانے کا موقع ملا۔