Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں دو سپنرز کھلانے کا فیصلہ پچ دیکھ کرکرینگے: مصباح الحق

265
Spread the love

لاہور(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دو سپنرز کھلانے کے امکان پر غور کر رہی ہے۔ پاکستان منگل کو پہلے ٹیسٹ کے لئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کرے گا۔ اس سے قبل 20 کھلاڑیوں کے اعلان کردہ سکواڈ میں تین سپنرز ، یاسر شاہ ، شاداب خان اور کاشف بھٹی شامل ہیں۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہم آج اور کل مانچسٹر کی پچ اور موسم کی صورتحال پر نگاہ رکھیں گے اور پھر دو سپنرز کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ کریں گے، ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے حتمی الیون میں شان مسعود، عابدعلی، اظہرعلی(کپتان)، بابراعظم، اسد شفیق، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، شاداب خان، یاسرشاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمدعباس اور نسیم شاہ شامل ہوں گے۔