Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

دوسال میں اپناانتخاب درست ثابت کردیا:زلفی بخاری

320
Spread the love

اسلام آباد(آن لائن )وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ 2 سال میں انہوں نے اپنا انتخاب درست ثابت کردیا ہے اور پانچ سال گزرنے پر ان کے سمندر پار پاکستانیوں کے بارے میں تصور کو مکمل طور پر عملی جامہ پہنا دیا جائے گا۔بین الاقوامی اردو ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران زلفی بخاری نے کہا کہ مجھے سمندر پار پاکستانی کی وزارت چاہئے تھی۔ میں سمجھتا تھا کہ میں اس میں سب سے زیادہ فٹ ہو سکتا ہوں۔ دو سال کے دوران ہی میں نے اپنا انتخاب درست ثابت کردیا ہے۔ مجھ سے پہلے سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت کرپشن کا گڑھ تھی لیکن اب اس کو ایک ناکام ڈویژن سے بدل کر کامیاب اورسرگرم ترین محکمہ بنا دیا گیا ہے۔مشیر برائے سمندر پار پاکستانی کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ان کا باقاعدہ انٹرویو کیا اور وزیر تجارت رزاق داوئو سے بھی ان سے اس موضوع پر سوالات کروائے اور ان دونوں کے مطمئن ہونے کے بعد ہی انہیں یہ قلمدان ملا۔زلفی بخاری نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا سب سے بڑا مسئلہ اپنے آبائی وطن میں ان کی زمینوں پر قبضہ ہے اور قبضوں کے بعد یہ معاملات عدالتوں میں چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے حکومت اس معاملے میں کچھ نہیں کرسکتی اور قبضہ چھڑانے کے لیے متاثرین کی مدد نہیں کر پاتی۔