Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

ایف بی آرآ ن لائن سسٹم میں فالٹ،12ہزارافراد اثاثے ظاہرکرنے میں ناکام

231
Spread the love

اسلام آباد( آن لائن )ایف بی آر کے آن لائن سسٹم میں فالٹ کی وجہ سے 12 ہزار افراد اثاثے ظاہر کرنے میں ناکام رہے۔وفاقی ٹیکس محتسب کی جانب سے جاری  بیان میں کہا گیا کہ 12 ہزار متاثرہ افراد ایف بی آر افسران کی نااہلی کی وجہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اٹھا سکے، ایف بی آر کا سسٹم میں فالٹ نہ ہونے کا موقف قابل اعتبار نہیں ہے، ایف بی آر کے آن لائن سسٹم میں فالٹ کی وجہ سے 12 ہزار افراد اثاثے ظاہر کرنے میں ناکام رہے۔ایف ٹی او کے مطابق ایف بی آر کی آن لائن سسٹم کو مربوط طریقے سے چلانے میں ناکامی نااہلی کے مترادف ہے، آثاثے ظاہر کرنے کی مدت میں خلاف قانون خفیہ توسیع ایف بی آر کے آن لائن سسٹم میں خرابی کی عکاس ہے، 2.6 ارب روپے کا جمع شدہ ٹیکس ، متاثرہ افراد کی سکیم سے فائدہ اٹھانے کی دلیل ہ، ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو قابل عمل بنانے میں ایف بی آر افسران کی نااہلی ، غفلت بدانتظامی کے مترادف ہے۔