Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

اسلام آباد سے چڑیا گھر کا خاتمہ منظور نہیں: اجمل بلوچ

291
Spread the love

اسلام آباد:آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکریٹری خالد محمود چوہدری اور ٹریڈرز یونین جی ٹین فور کے صدر ظفر اقبال گجر نے کہا ہے کہ مرغزار کے نام پر ایک چڑیا گھر گزشتہ کئی دہائیوں سے قائم تھا لیکن اب کسی خاص مقصد کے لیے بند کیا جا رہا ہے اور سمجھ سے بالاتر ہے۔ لگتا ہے چڑیا گھر کی زمین کسی کو پسند آگئی ہے جو مرحلہ وار خالی کروائی جارہی ہے اس سے قبل کلائیمنٹ چینج منسٹری، سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے درمیان اس کی ملکیت کا جھگڑا بنا رہا اور محکموں کی کھینچا تانی سے جانور مرنا شروع ہو گئے جان بوجھ کر شیروں کو مار دیا گیا یا غفلت کا ارتکاب کیا گیا اس مکمل سازش میں ایک چیف آفیسر شامل ہیں ۔ انہوں نے چیف کمشنر اور چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد سے پرزور مطالبہ کیا ہے کی کہ وہ اسلام آباد سے چڑیا گھر ختم کرنے کی تحقیقات کروائیں اور گاڑیوں کے سروس سٹیشن مالکان کو ہراساں کرنے پر پابندی لگائی جائے۔