Pakistan latest updates, breaking news, news in urdu

جے یوآئی کا 5اگست کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

حکومت کشمیر کا کیس لڑنے میں مکمل ناکام رہی ،فضل الرحمن

61
Spread the love

اسلام آباد:جمعیت علما اسلام کا 5 اگست کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان کیاہے ملک بھر میں مظاہرہ اور ریلیاں نکالے گی، مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں عید کے اجتماعات پر پابندی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، حکومت کشمیر کا کیس لڑنے میں مکمل ناکام رہی ہے، حکومت نے کشمیر کا سودا کرلیا ہے اب مگرمچھ کے آنسو نہ بہائے، ایک منٹ کی خاموشی سے کشمیر آزاد ہوجائے گا کیا؟ جمعیت علما اسلام کا ایک ایک کارکن کشمیریوں کے ساتھ ہے اور کھڑا رہے گا، سلیکٹڈ حکومت بیان بازی کر رہی ہے کشمیریوں کیلئے عملی اقدامات کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔